اب سلمان عالیہ بھٹ سے رومانس کرتے نظر آئیں گے

   

Ferty9 Clinic

عالیہ بھٹ کے بارے میں خبر ہے کہ وہ جلد ہی بالی ووڈ کے دبنگ خان یعنی سلمان خان کے ساتھ آن اسکرین رومانس کرتی ہوئی دکھائی دیں گی۔ سنجے لیلا بھنسالی کی اپ کمنگ فلم میں عالیہ دکھائی دیں گی۔ سلمان خان برسوں بعد سنجے لیلا بھنسالی کی فلم انشا اللہ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کریں گے۔ بتادیں کہ اس فلم میں لیڈ رول کے لئے پہلے دیپیکا اور کیٹرینہ کو اپروچ کیا گیا تھا لیکن دونوں ہی کو اب عالیہ بھٹ نے بتدیل کردیا ہے حالانکہ اپروچ کی اس خبر کے بارے میں کوئی آفیشل رپورٹ نہیں آئی ہے، لیکن یہ طے ہے کہ عالیہ سے پہلے ان دو ایکٹریسوں کو پہلے اس فلم کے لئے اپروچ کیا گیا تھا۔