بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ اب محبت کے نام پر دھوکہ یا مذہب تبدیل کرانے والے اس ریاست میں بچ نہیں پائیں گے ۔ چوہان نے اس سلسلے میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ‘اسمبلی میں پاس ہونے کے بعد آزادی مذہب قانون 2021 راج پتر میں شائع ہوا ہے ۔یہ ریاست کا قانون بن گیا۔ اب محبت کے نام پر دھوکہ کرنے یا مذہب تبدیل کرانے والے بچ نہیں سکیں گے۔‘‘ اس دوران ریاست کے محکمہ داخلہ کے اڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیش راجورا نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے آزادی مذہب قانون 2021 راج پتر نوٹیفکیشن کے بعد فوری اثر سے ریاست میں نافذ ہوگیا ہے ۔