اب کی بار ٹرمپ سرکار‘ کہنا کسی ملک کے اندرونی معاملے میں مداخلت نہیں توکسانوں کی حمایت مداخلت کیسے ہوگئی؟،شتروگھن سنہانے بی جے پی کو گھیرا

,

   

کسانوں کے احتجاج کے بارے میں گلوکارہ ریہانہ اورماحولیاتی ایکٹوسٹ گریٹاتھنبرگ کے ٹویٹ پر تنازعہ کھڑاکیاجارہاہے اوراسے اندرونی معاملے میں مداخلت قراردیاجارہاہے جب کہ اپوزیشن امریکہ میں ’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘کی یاددلارہاہے۔ بالی ووڈاورکھیلوں کی دنیا میں بھی اس کے بارے میں صرف سیاست ہی نہیں ، مختلف رائے سامنے آرہی ہیں۔کانگریس کے رہنمااور بالی ووڈ اداکار شتروگھن سنہانے بھی اس معاملے پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ شتروگھن سنہا نے جمعہ کے روزکہاہے کہ زرعی قانون صرف ملک کا معاملہ نہیں ہے ، اس پر پوری دنیا میں بحث کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم مودی خودامریکہ گئے اور’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘کا پروگرام کیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ کو کورونا دور میں ہندوستان بلایا گیا تھا۔ اگر پوری دنیانے اپنی رائے کا اظہار کیا تو اس میں کیا حرج ہے؟ شتروگھن سنہا نے کہاہے کہ اگر وزیر اعظم کہتے ہیں کہ پوری دنیا ایک عالمی برادری بن چکی ہے تو پھر اس میں کیا حرج ہے۔اگر کوئی صرف ٹویٹ کرکے حمایت کرتا ہے تو پھر تنازعہ کیوں ہے؟