ابتدائی 20 گیند کیریر کی سب سے خراب موڑ:تیوتیا

   

ابو ظہبی۔کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ کے ہیرو راہول تیوتیا نے اپنی اننگزکی ابتدائی20 گیندوں کو اپنے کیریر کی سب سے خراب گیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے اوپر بہترین کھیل کا یقین تھا ۔میچ کے بعد تیوتیا نے کہا کہ ابتداء میں20 گیندیں میرے کیریر کی بدترین گیندیں تھیں۔ اس کے بعد میں نے ہٹ کرنا شروع کیا۔ ڈگ آؤٹ جانتا تھا کہ میں گیند کو ہٹ کر سکتا ہوں اور مجھے بھی معلوم تھا کہ مجھے اپنے اوپر یقین کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ صرف ایک چھکے کی بات تھی ۔ایک ہی اوور میں پانچ چھکے لگے ۔ یہ حیرت انگیز تھا ۔میں نے لیگ اسپنر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن مار نہیں سکا تھا اس لئے مجھے دوسرے بولرکو نشانہ بنانا پڑا۔ تیوتیا نے ایک وقت میں19 گیندوں پر صرف آٹھ رنز بنائے تھے ۔ جوز بٹلر (4) کے بعد اسمتھ اور سیمسن نے ٹیم کی اننگز کو سنبھالا اور ایسا لگتا تھا کہ تیوتیا ان کی تمام محنت رائیگاں کر دیں گے لیکن بالآخر ہیرو بن کر ابھرے ۔تیوتیا نے شروع میں بہت سست کھیلا جس کی وجہ سے ٹیم شکست کے دہانے پر پہنچی لیکن 18 ویں اوور میں تیوتیا نے پانچ چھکے لگائے اور ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا۔ اس طرح ایک وقت میں ولن تیوتیا راجستھان کا ہیرو بن گئے ۔