ابتدائی تیزی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں افراتفری

   

ممبئی: دنیا کے مرکزی بینکوں کی مانیٹری پالیسی کے جائزہ اجلاس سے قبل عالمی منڈی میں بھاری گراوٹ سے مایوس سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر ہوئی چوطرفہ فروخت کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی تیزی کے بعد کہرام مچ گیا۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 1064.12 پوائنٹس یعنی 1.30 فیصد کا غوطہ لگاکر دو ہفتے کی کم ترین سطح 80684.45 پر آگیا۔