30 متاثرین میں 18 خواتین زیر علاج: ڈاکٹر سرینواس راؤ
حیدرآباد ۔2 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) ڈائرکٹر پبلک ہیلت ڈاکٹر سرینواس راؤ نے کہا کہ ابراہیم پٹنم میں فیملی پلاننگ آپریشن کی ناکامی معاملہ میں تحقیقاتی رپورٹ اندرون دو یوم حکومت کو حاصل ہوجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے تساہل کو روکنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رنگا ریڈی ضلع کے ابراہیم پٹنم میں 34 خواتین کا فیملی پلاننگ آپریشن کیا گیا جن میں سے 4 کی موت واقع ہوئی ہے۔ باقی 30 خواتین حیدرآباد کے مختلف دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔ ان تمام کی صحت بہتر اور حالت مستحکم ہے ۔ سرینواس راؤ نے بتایا کہ بیشتر خواتین کو ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ خانگی ہاسپٹل میں 6 اور نمس میں 5 خواتین کو آج ڈسچارج کیا گیا۔ مزید 18 خواتین کو آئندہ دو دنوں میں گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس معاملہ کی جامع تحقیقات کی ہدایت دی ہے ۔ ابراہیم پٹنم کے سرکاری ہاسپٹل میں آپریشن کی سہولتوں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کے دن موجود ڈاکٹرس اور عملہ سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ حکومت کو جلد ہی رپورٹ پیش کردی جائے گی۔ ر