ابوظہبی: یو اے ای نے نومبر 2024 میں مالدووا نژاد اسرائیلی شہری زوی کوگن کے اغوا اور قتل میں ملوث 4 افراد کو سزا سنائی ہے ۔ابوظہبی فیڈرل کورٹ آف اپیل کے اسٹیٹ سیکیورٹی ڈویژن نے 3ملزم کو دہشت گردی کے ارادہ سے منصوبہ بند قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی ہے جبکہ چوتھے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی۔ 25نومبر کو وزارت داخلہ نے تینوں مجرموں کی شناخت ازبک شہریوں کے طور پر کی تھی، ملزمان میں 28 سالہ اولمپی توہیرووک ، 28سالہ محمود جان عبدالرحیم اور33سالہ عزیز بیک کامیلووک شامل ہیں۔ یہ گرفتاریاں زوی کوگن کے اہل خانہ کی جانب سے 21 نومبر کو ان کی گمشدگی کی اطلاع دینے کے بعد کی گئی ہیں، 3دن بعد اماراتی حکام نے تصدیق کی کہ وہ لاپتہ شخص کی تلاش کر رہے ہیں، اسی دن وزارت نے اعلان کیا کہ کوگن کو قتل کر دیا گیا ہے ۔