ابوظہبی : 5 مارچ (ایجنسیز) ابوظہبی میں دنیا کی مشہور یاس مرینا کے اوپر دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا گیا ہے کیونکہ ایران نے یو اے ای پر ایک اور ڈرون حملہ کیا ہے۔دبئی میں عوام سائرن بجتے ہی محفوظ مقامات پر پہنچ گئے ہیں کیونکہ ایرانی حکومت نے اسرائیل، امریکہ اور مشرق وسطیٰ میں اس کے اتحادیوں کو شدید نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔دبئی، ابوظہبی اور فجیرہ میں وارننگ جاری کیے گئے ہیں، جن میں مقامی عوام اور سیاحوں کو محفوظ رہنے کیلئے خبردار کیا گیا ہے جب کہ یو اے ای کی جانب سے 131 خودکش ڈرونز کی بیراج کے بعد اسے بیالسٹک میزائل اور 6 ڈرون سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
ایران سے جنگ میں ہلاک تمام
6 امریکی فوجیوں کی شناخت
واشنگٹن، 5مارچ (یو این آئی) امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں مہلوک6 امریکی فوجیوں میں سے آخری 2 کی شناخت بھی ظاہر کر دی۔ کل ہلاک امریکی فوجیوں میں 54 سالہ کیلیفورنیا کے ساکن چیف وارنٹ آفیسر 3رابرٹ ایم مرزان اور 45 سالہ میجر جیفری آر او برائن بھی شامل ہیں جن کا تعلق انڈونیشیا سے ہے ۔ یہ دونوں یکم مارچ کو پورٹ شعیبہ میں ڈرون حملے میں مارے گئے۔ قبل ازیں پینٹاگون نے ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں میں سے 4 کی شناخت ظاہر کی تھی۔