کولکتہ: مغربی بنگال میں حکمراں ٹی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی اساتذہ کی بھرتی گھوٹالہ معاملے میں مرکزی ایجنسی کے سمن کا جواب دینے چہارشنبہ کے روز سی جی او کمپلیکس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے افسران کے سامنے پیش ہوئے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ہدایات کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے بنرجی صبح 11 بجے کے بعد سالٹ لیک کے سی جی او کمپلیکس پہنچے ۔