ابھیشیک شرما کی طوفانی سنچری‘ حیدر آباد کی8 وکٹ سے جیت

   

حیدرآباد : آئی پی ایل میں آج کھیلا گیا میچ رنوں سے بھرپور رہا۔ پہلی اننگ میں پنجاب نے245 رنوں کا پہاڑ کھڑا کیا۔ جواب میں حیدر آباد نے ابھیشیک شرما کی طوفانی سنچری کی بدولت محض 2 وکٹ پر 18.3 اوور میں ہی پہاڑ جیسے اسکور کو حاصل کر لیا۔حیدرآباد نے 18.3اوور میں247/2کا اسکور بنایا جس میں محض55گیندوں میں ابھیشیک شرما کے 141رنز شامل ہیں ۔