نئی دہلی، 20 مارچ (آئی اے این ایس) جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرزکا ماننا ہے کہ ہندوستان کے اوپنر ابھیشیک شرما اپنے کیریئر کے اس مرحلے پر پہنچ چکے ہیں جہاں انہیں زیادہ ذمہ داری لینی چاہیے اور دباؤ سے بہتر طور پر نمٹنا چاہیے، خاص طور پر آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں غیر مستقل کارکردگی کے بعد انہیں بہتر ہونا ہوگا۔ابھیشیک جو ہندوستان کی فاتح ورلڈ کپ مہم کے دوران رنز بنانے کے لیے جدوجہد کررہے تھے، انہیں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 19ویں سیزن سے قبل سن رائزرز حیدرآباد کا نائب کپتان مقررکیا گیا ہے، جو28 مارچ کو شروع ہوگا۔ وہ 25 سال کے ہیں، اب 20 کے نہیں رہے۔ لہٰذا یہ یقینی طور پر وہ مرحلہ ہے جہاں انہیں زیادہ ذمہ داری لینا شروع کرنی چاہیے۔ میڈیا کا دباؤ ہوگا اور لوگ ان سے زیادہ مستقل ہونے کے بارے میں سوال کریں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران کچھ حد تک غیر مستقل تھے، جو مایوس کن تھا۔ انہوں نے فائنل میں اچھا اختتام کیا، لیکن اس کے علاوہ یہ ان کے لیے ایک خاموش ٹورنمنٹ تھا۔ وہ بعض اوقات غیر متوازن نظر آئے، ڈی ویلیئرز نے جیو ہاٹ اسٹار پر ان خیالات کا اظہار کیا۔ڈی ویلیئرز نے مزید نشاندہی کی کہ اگرچہ ابھیشیک پہلے ہی اپنی صلاحیت دکھا چکے ہیں، اگلا مرحلہ پختگی اور تسلسل کا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ توقعات صرف بڑھیں گی اور انہیں ذہنی طور پر سنبھالنا آئی پی ایل 2026 میں کامیابی کی کلید ہوگا۔ان کا آئی پی ایل 2025 شاندار تھا، تقریباً 200 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ اور 30کی اوسط سے کھیلتے ہوئے، جو ایک اوپننر کے لیے اچھا ہے جس نے ٹورنمنٹ میں 400 سے زائد رنز بنائے، لیکن یہ اس سے بہتر بھی ہو سکتا تھا۔ ایک بار پھر، وہی لفظ ذہن میں آتا ہے: تسلسل۔ یہ ایک ذاتی چیلنج ہے جسے انہیں ذہنی طور پر عبورکرنا ہوگا۔دنیا کے نمبر ایک بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی بیٹر ہونا توقعات کے ساتھ آتا ہے، اور یہی کرکٹ میں سب سے خطرناک لفظ ہے، جب آپ محسوس کرتے ہیں کہ پوری دنیا آپ کے خلاف سمٹ رہی ہے، اور آنے والے سیزن میں ان ذہنی لڑائیوں سے نمٹنا انہی پر منحصر ہے۔ ڈی ویلیئرز نے ابھیشیک کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ ہر وقت حملہ آور ہونے کے بجائے حالات کو سمجھنے میں زیادہ سمجھداری دکھائیں۔ سابق رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) اسٹار نے مشکل بولرز کے خلاف خود کو ڈھالنے اور اپنی حکمت عملی پر بھروسہ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا، جو انہیں زیادہ مستقل بنا سکتا ہے۔ان کی کامیابی، کیریئر کی طوالت اور تسلسل کا راز اس بات میں ہے کہ وہ مختلف میچ اپس کو سمجھیں اور ان کا احترام کریں۔ ایک بولر آتا ہے، فرض کریں وہ بمراہ ہے۔