اتحاد پر کسی ریاست کو کوئی اعتراض نہیں : کانگریس

   

نئی دہلی 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج کہاکہ اُس کو اتحاد کی بات چیت سے جو دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ جاری ہے، کسی بھی ریاست میں مشکلات کا سامنا نہیں ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ بالکل واضح ہے کہ کسی بھی ریاست میں کوئی گڑبڑ نہیں دیکھی گئی اور جہاں تک اتحاد کی بات چیت کا تعلق ہے یہ بلارکاوٹ جاری ہے۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے کہاکہ صرف ملک میں آج گڑبڑ کی ایک ہی بات ہے اور ہمارا مقصد ملک کو نریندر مودی نام کی گڑبڑ سے نجات دلوانا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ایک ایسا دن بھی آئے گا جبکہ سی پی آئی (ایم) اپنے امیدوار مغربی بنگال میں کھڑا کرے گی۔ کانگریس ماقبل انتخابات اتحاد مغربی بنگال میں سی پی آئی (ایم) کے ساتھ کرنا چاہتی ہے لیکن سودے بازی نشستوں کی تعداد پر جمود کا شکار ہوگئی ہے۔ ہر پارٹی تمام نشستوں پر مقابلہ کرنا چاہتی ہے۔ مغربی بنگال میں 42 لوک سبھا نشستیں ہیں ۔