لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو حکام کو ہدایت دی کہ وہ قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) کی طرز پر ‘اتر پردیش اسٹیٹ کیپٹل ریجن’ تشکیل دیں۔ وزیر اعلیٰ نے لکھنؤ اور آس پاس کے اضلاع کو شامل کرکے تجویز تیار کرنے کو کہا ہے۔یہاں جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق، یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہاؤسنگ اینڈ اربن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ، ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ کونسل اور تمام شہری ترقیاتی حکام کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔