اتر پردیش میں تاریخی سرمایہ کاری اور روزگار

   

نئی دہلی : اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی صنعت دوست اور جارحانہ پالیسی کی وجہ سے پوری دنیا سے ریاست میں زبردست سرمایہ کاری ہورہی ہے ، جس سے لاکھوں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ریاست کے مائیکرو ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے جمعرات کو آن لائن منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریاست میں صنعتوں کی دوستانہ اور جارحاںہ پالیسی کے تحت پہلی بار جولائی 2018 میں سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ریاست میں دفاعی نمائش اور سرمایہ کاری کانفرنس سمیت متعدد ایونٹ منعقد ہوئے ۔ ریاستی حکومت نے ان سرمایہ کاری کانفرنسوں میں موصولہ تجویز پر فعال طور پر عمل کیا اور نئی صنعتیں قائم کی گئیں۔