اتر پردیش میں کورونا کرفیو میں 17 مئی تک توسیع

   

لکھنؤ، :اترپردیش میں کورونا انفیکشن کا سلسلہ توڑنے کی مشق کے ایک حصے کے طور پر کورونا کرفیو میں ایک مرتبہ پھر 17 مئی تک توسیع کردی گئی ہے ۔ایڈیشنل چیف سکریٹری انفارمیشن نونیت سہگل نے اتوار کو بتایا کہ جزوی کورونا کرفیو کی مدت میں 17 مئی کی صبح 7 بجے تک توسیع کردی گئی ہے ۔ اس دوران میڈیکل اسٹورز اور دیگر ضروری خدمات پر کوئی پابندی نہیں ہوگی ، حالانکہ سڑکوں پر غیر ضروری گھومنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔یہ تیسرا موقع ہے جب حکومت نے کورونا کرفیو کی مدت میں توسیع کی ہے ۔