اتر پردیش میں گائے کی نسل کے ساتھ اونٹ کی قربانی پر بھی پابندی، وزیر اعلیٰ یوگی کا سخت فرمان

   

Ferty9 Clinic

یوگی حکومت کے ذریعہ جاری کردہ گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ قربانی کا عمل عوامی مقامات پر انجام نہیں دیا جائے گا بلکہ لوگ اپنے گھروں پر یا نشان زد مقامات پر ہی جانوروں کی قربانی کریں۔کورونا بحران کے پیش نظر اتر پردیش کی یوگی حکومت نے عیدالاضحیٰ سے متعلق سخت گائیڈ لائن جاری کر دی ہیں۔ اس مرتبہ عیدالاضحیٰ پر نہ صرف گئو نسل کے ذبیحہ پر پابندی رہے گی بلکہ تہوار سے جڑے کسی بھی پروگرام میں 50 سے زائد لوگوں کی شرکت بھی ممنوع ہوگی۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو کووڈ ضابطوں پر سختی کے ساتھ عمل کرانے کی ہدایت کی۔