نوجوان لیڈر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکلیش یادو نے دعوی کیا ہے کہ بی جے پی اتر پردیش میں 74جیتنے کا خواب دیکھ رہی ہے مگر ہمارا ماننا ہے کہ بی جے پی 1ہی نشست پر سمٹ جائے گی اور باقی نشستوں پر اتحادی پارٹیاں اپنے جیت کی خوشیاں منائے گی ۔
جنوادی سوشلسٹ پارٹی اور نشاد پارٹی کے اتحاد شامل ہوتے وقت منعقد پریس کانفرنس میں ایس پی سربراہ اکلیش یادو نے کہا کہ مرکزی حکومت نے عوام سے جتنے وعدے کئے تھے سب پانی میں مل گئے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے پندرہ پندرہ لاکھ کا وعدہ کیا تھا مگر اسکے برعکس یہ ہوا کہ غریب کے کہاتے میں جتنا بھی پیسہ تھا وہ بھی پانی میں مل گیا ،انہوں نے ہر سال دو کڑوڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا ٹگر یہاں بھی اسکے برعکس ہوا ، جی ایس ٹی اور نوٹ بندی نے لاکھو نوجوانوں کو روزگار سے نکال دیا گیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹا وعدہ کرنے والی بھاجپا 74نشستیں جیتنے کا وعدہ کر رہی ہے مگر عوام انکو اقتدار سے ہٹانے کے لئے بے صبری سے ووٹنگ کے دن کا انتظار کر رہی ہے ، اب بھاجپا کو ایک ہی سیٹ پر کامیابی ملے گی اب اسکو طئی کرنا ہوگا کہ کونسی نشست چاھیئے ۔اب اس اتحاد سے بی جے پی کو کہاتہ کہولنے کی فکر ستانے لگی ہے ۔
انہوں نے راہل گاندھی کی اسکیم پر کوئی اپنی رائ رکھے بغیر کہا کہ ہم ایک ایسی اسکیم لے کر آئینگے جس سے غریب عوام کو اور ہر چھوٹے بڑے کاروباری کو بہت فائدہ ہوگا ، جس میں غریبوں کے لئے پنشن سمیت دیگر طبی سہولیات کو بھی شامل کیا جائے گا جسکا پیکیج ایک لاکھ سے بھی زائد ہو سکتا ہے جسکو جلد ہی عوام کے سامنے لایا جائے گا ۔
(سیاست نیوز)