اتراکھنڈ: اعلی ذات کے ساتھ بیٹھ کر کھانے پر دلت نوجوان کو مار مار کر ہلاک کردیا گیا۔

,

   

دہرادون(اترکھنڈ): اترکھنڈ کے دہرادون شہر کے تہری گروال ضلع میں ایک ۱۲/ سالہ دلت نوجوان کو مار مار کر ہلاک کردیا گیا۔ کیونکہ اس کا جرم صرف اتنا تھا کہ ہو اعلی ذا ت کے ۷/ افراد کے ساتھ بیٹھ کر ایک دعوت میں کھانا کھارہا تھا۔ مہلوک کی شناخت جتندر داس سے کی گئی ہے۔ انگریزی اخبار ”ہندوستان ٹائمس“ میں یہ خبر شائع کی گئی۔

مذکورہ اخبار کے مطابق پولیس اعلی عہدیدار اتم سنگھ جو اس معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ ملزمین سبوت سنگھ، گجیندر سنگھ او رہوکم سنگھ نے گرفتار کرلیاگیا ہے او رانہیں کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اتم سنگھ نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپور ٹ آنے کے بعدمزید چار افراد کو گرفتا رکیا جائے گا۔ متوفی جتندر داس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا کہ اس کی موت جسمانی اذیت دینے کی وجہ سے ہوئی ہے۔