دہرادون: تریویندر سنگھ راوت منگل کو چیف منسٹر اتراکھنڈ کی حیثیت سے مستعفی ہوگئے جس کے ساتھ بی جے پی حکمرانی والی پہاڑی ریاست میں قیادت میں تبدیلی کے تعلق سے قیاس آرائی کا خاتمہ ہوا۔راوت کے خلاف پارٹی میں ناراضگیاں بڑھ گئی تھیں۔ راوت نے گورنر بے بی رانی موریا کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ اپوزیشن کانگریس نے کہا کہ چیف منسٹر کا استعفیٰ کافی نہیں کیونکہ گزشتہ چار سال کرپشن اور حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔