دہرادون : اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے چکراتا علاقے کے تحت بلہاڑ۔ بائلا روڈ پر اتوار کی صبح پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو امدادی کاموں میں تیزی لانے اور زخمیوں کو فوری علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زخمیوں کو علاج اور مرنے والوں کے اہل خانہ کوریاستی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔