اتراکھنڈ سے کانگریس رکن اسمبلی راج کمار بی جے پی میں شامل

   

نئی دہلی، 12 ستمبر: اتراکھنڈ کی پرولا اسمبلی حلقے سے کانگریس کے رکن اسمبلی راج کمار ریاست میں آئندہ برس اسمبلی کے انتخابات سے قبل اتوار کو بھارتیہ جنتاپارٹی میں شامل ہوگئے ۔اترکاشی ضلع کے تحت پرولا اسمبلی حلقے سے کانگریس رکن اسمبلی راج کمار نے آج مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان، اتراکھنؔڈ کے وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی اور ریاستی بی جے پی کے سربراہ مدن کوشش کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اخیتار کی۔مسٹر راج کمار کانگریس کے ٹکٹ سے ریاستی اسمبلی انتخاب 2017 میں پرولا اسمبلی سیٹ سے فاتح ہوئے تھے ۔واضح رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں دھنولٹی سے آزاد امیدوار پریتم سنگھ پوار بھی بی جے پی میں شامل ہوئے تھے ۔