اتراکھنڈ میں بارش،برفباری کے درمیان زلزلے کے جھٹکے ،دو ہلاک

   

Ferty9 Clinic

دہرادون:اتراکھنڈ میں پچھلے تقریباً 24 گھنٹے میں بارش ،برفباری سے موسم سرد ہوگی۔اسی دوران اترکاشی ضلع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،دہرادون جنپدمیں بجلی گرنے سے دو نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ریاستی آفات انتظامیہ مرکز اور محکمہ موسمیات سے ملی اطلاع کے مطابق،اونچائی والے پہاڑی علاقوں میں دیر رات سے ہی ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری اور رک رک کر بارش ہورہی ہے ۔ جبکہ زیادہ تر میدانی علاقوں میں بوندا باندی ہورہی ہے ۔ اترکاشی ضلع کے قدرتی آفات انتظامیہ مرکز انچارج ڈی ایس پٹوال نے بتایا کہ ڈیلٹا کے ذریعہ سبھی تحصیلوں سے موصول اطلاع کے مطابق تحصیل بڑکوٹ علاقے کے تحت رات ساڑھے دس بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔جس کا مرکز ماتلا جنگلاتی علاقہ رہا۔ ابھی تک کوئی عمارت،مویشی اور انسانی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔اس کے علاوہ،دہرادون جنپد کے تحت ،اتوار کی رات بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ بجکہ ،ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کا علاج چل رہا ہے ۔ حادثہ رات نو بجے کے آس پاس کا ہے ۔سہسپور تھانہ علاقے کے شنکر پور کے رہنے والے ساگر(27) اور انوج چوہان (26) گھر لوٹ رہے تھے ۔اس دوران بجلی گرنے سے دونوں اس کی زد میں آگئے ۔ انہیں ہربرٹ پور لہمن اسپتال پہنچایا گیا۔جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔اس واقعہ میں ہیمنت شرما (28) کو چوٹ آئی ہے ۔ اس کا علاج چل رہا ہے ۔