اتراکھنڈ میں یکساں سیول کوڈ کیراہ ہموار، قطعی مسودہ پیش

   

دہرہ دون: اتراکھنڈ میں یکساں سیول کوڈ (یو سی سی) لاگو کرنے کیلئے قواعد و ضوابط کا قطعی مسودہ جمعہ کے دن چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی کو پیش کردیا گیا۔سابق چیف سکریٹری شتروگھن سنگھ کی سربراہی میں بنی 9 رکنی کمیٹی نے سکریٹریٹ میں دھامی کو دستاویز سونپ دی۔ مسودہ ملنے کے فوری بعد میڈیا سے بات چیت میں چیف منسٹر نے کہا کہ اس کا مقصد سماج کے ہر طبقہ سے مساوی سلوک اور عورتوں کو بااختیار بنانا ہے۔ یو سی سی ڈرافٹ موصول ہونے کے بعد اتراکھنڈ میں اسے لاگو کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔