اترپردیش: اراضی تنازعہ، فائرنگ میں تین خواتین کے بشمول 9لوگ مارے گئے۔

,

   

لکھنؤ: اراضی تنازعہ میں جھگڑا مارپیٹ گولی فائرنگ تک پہنچ گیا جس کے نتیجہ میں 9لوگ مارے گئے۔ ان میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ اور 24لوگ زخمی ہوگئے ہیں ۔

انگریزی اخبار دی انڈین ایکسپریس میں یہ خبر شائع کی گئی ہے۔ اخبار کے مطابق یہ واقعہ اترپردیش کے سنبدھرا ضلع میں پیش آیا۔ ضلع مجسٹریٹ انکیت کما راگروال نے کہا کہ اس کیس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ تقریبا 100افراد کے درمیان ایک گھنٹہ تک گھمسان کی لڑائی ہوتی رہی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔