کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو اترپردیش میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ریاست کی بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا اور کہاہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنے وقت , وسائل اورتوانائی پر سرمایہ کاری کرے۔یوگی حکومت انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔لکھنؤ کے ایک شمشان گھاٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ یوپی حکومت سے درخواست ہے کہ اس وباکو دباتے ہوئے اپنا وقت ، وسائل اور توانائی چھپائے رکھنا فضول ہے۔وبا کو کنٹرول کرنے ، جان بچانے اور انفیکشن کے پھیلاؤکوروکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ یہ وقت کی آوازہے۔
