اترپردیش میں 7 گرین فیلڈ ایکسپریس وے بنائے جائیں گے، مرکزی وزیر نتن گڈکری کا بڑا اعلان

   

نئی دہلی: مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری نے اتر پردیش میں سات گرین فیلڈ ایکسپریس وے بنانے کا اعلان کیا ہے۔ مرکز میں کانپور، لکھنؤ اور پریاگ راج کے ساتھ 26778 کروڑ روپے کی لاگت سے 821 کلومیٹر طویل قومی شاہراہوں کا افتتاح کرنے بدھ کو پہنچے نتن گڈکری نے کہا کہ اگلے پانچ سالوں میں یوپی کو 5 لاکھ کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ سڑک بنائیں گے ابھی یہ صرف ٹریلر ہے، پوری فلم باقی ہے۔ یوپی کا روڈ انفراسٹرکچر امریکہ کے برابر ہوگا۔ایسا کرنے کے لیے یہاں ڈبل انجن (مودی-یوگی) حکومت ضروری ہے کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ڈبل انجن والی حکومت یوپی کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم ہے۔