لکھنؤ:16جون(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش حکومت نے پیر کو آدھی رات کے بعد آٹھ اضلاع کے کپتان سمیت انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) کے 14سینئر افسران کا تبادلہ کردیا۔ سرکاری ترجمان نے منگل کو یہاں بتایا کہ کانپور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اننت دیو کو ایس ٹی ایف کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس(ڈی آئی جی) بنایا گیا ہے ۔ جبکہ سہارنپور کے ایس ایس پی دنیش کمار پی کو کانپور میں اسی عہدے پر بھیجا گیا ہے ۔ شاہجہاں پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی) ایس چنپا اب سہارنپور کے نئے ایس ایس پی ہونگے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس دفتر میں تعینات ایس پی (کرائم)ایس آنند کو شاہجہاں پور کا ایس پی نامزد کیا گیا ہے ۔ انسداد دہشت گردی دستہ(ایس ٹی ایف) کے ایس پی آر پی سنگھ کا تبادلہ سیتاپور میں ایس عہدے پر کردیا گیا ہے ۔ وہیں سیتاپور کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس آر کمار کو ویجیلنس سٹیبلشمنٹ کا ڈی آئی جی بنایا گیاہے ۔اناؤ کے ایس پی وکرانت ویر کا تبادلہ ہاتھرس کردیا گیا ہے وہیں ہاتھرس کے ایس پی گورو بنسوال کو ڈائرکٹر جنرل آف پولیس دفتر میں ایس پی کرائم نامزد کیا گیا ہے ۔پریاگ راج کے ایس ایس پی ستیارتھ انردھ پنکج کو معلق فہرست میں ڈال دیا گیا ہے ۔ جبکہ پیلی بھیت کے ایس پی ابھیشیک دکشت کو شری پنکج کے مقام پر پریاگ راج بھیج دیا گیا ہے ۔ سائبر کرائم کے ایس پی روہنی پی کنیا کو اناؤ کا نیا ایس پی بنایا گیا ہے وہیں سی بی سی آئی ڈی کے ایس پی جے پرکاش کا تبالہ پیلی بھیت کردیا گیا ہے جہاں وہ مسٹر دکشت کی جگہ سنبھالیں گے ۔ڈی جی پی آفس میں ایس پی اجے کمار سنگھ کو باغپت کا ایس پی بنایا گیا ہے جبکہ باغپت میں اب تک یہ ذمہ داری سنبھال رہے پرتاپ گوپیندر یادو کو ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آفس کا ایس پی بنایا گیا ہے ۔