عالمی آبادی کے دن اترپردیش میں وزیر اعلی نے اتوار کو آبادی کی پالیسی کا اعلان کیا۔ ریاست کی آبادی کی پالیسی 2021-2030 کا افتتاح کرتے ہوئے سی ایم یوگی نے کہا کہ میں آبادی کی پالیسی کو نافذ کرنے پر خوش ہوں۔ بڑھتی آبادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ آبادی کی پالیسی میں ہر برادری کا خیال رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ٹویٹ کیا “بڑھتی آبادی معاشرے میں پائے جانے والے عدم مساوات سمیت بڑے مسائل کی جڑ ہے۔ ایک خوشحال معاشرے کے قیام کی آبادی پر قابو پانا بنیادی شرط ہے۔