شاہجہاں پور (اترپردیش): شاہجہاں پور ضلع میں آج ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں 16افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 5افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک ٹرک نے بے قابو ہوکر دو ٹیمپوکو ٹکر دیدی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ شاہجہاں پور ضلع کے مجسٹریٹ اندرا وکرم سنگھ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج ضلع میں سڑک حادثہ پیش آیا۔
جس میں 16افرادہلاک اور 5سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔“ اندرا وکرم نے بتایا کہ میں زخمیوں سے ملاقات کیا ہوں تاہم اب ان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔“ وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے اس حادثہ میں مہلوکین کے رشتہ داروں سے اظہار تعزیت کیا او رریاستی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مہلوکین کے ورثاء کی مالی امداد کی جائے۔
15 people killed after a truck overturns on two tempos in
district Shahjahanpur. CM Yogi Adityanath has taken cognizance of the incident and directed district administration to provide medical care to those injured and appropriate compensation. pic.twitter.com/wzh9Wmt8PT— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) August 27, 2019