مہاراج گنج: اترپردیش کے ضلع مہاراج گنج کے برگدوا علاقے میں پولیس نے منشیا ت اسمگلنگ کرنے والے ایک بین الاقوامی گروہ کا انکشاف کرتے ہوئے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے نو کروڑ روپئے مالیت کی 16کلو چرس برآمد کی ہے ۔ایس پی ڈاکٹر کوستبھ نے اتوار کو یہاں میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ پولیس چیکنگ کے دوران فریندا رود، سسوا امہوا موڑ کے نزدیک سے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو 16کلو گرام چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ برآمد چرس کی قیمت عالمی بازار میں تقریبا نو کروڑ 60لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔پکڑے گئے اسمگلروں کی شناخت جیون باشندہ بھگت پوروا تھانہ برگدوا اور دپیندر بہادر وائیلی باشندہ درگا مئو ضلع رامے چھاپ نیپال کے طور پر کی گئی ہے ۔ پوچھ گچھ میں ملزمین نے بتایا کہ نیپال سے سستی داموں میں چرس خرید کر دہلی لے جاکر مہنگے داموں میں فروخت کرتے ہیں۔ آج ہمیشہ کی طرح چرس لے کر دہلی جانے کے لئے گورکھپور جارہے تھے کہ راستے میں پکڑے گئے ۔
