اترپردیش میں ’’کورونا ویکسین سب کے لئے‘‘ مہم کا آغاز

   

لکھنو: عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاو اور سماج کے آخری پائیدان پر کھڑے ریاستی باشندوں تک کورونا ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن حلقہ یوپی سنٹرل نے بڑے پیمانے پر‘کورونا ویکسین سب کے لئے ’ مہم منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایس آئی او یوپی سنٹرل اپنے اس اہم مہم کے تحت ریاست گیر پیمانے پر کورونا ویکسین سے متعلق بیداری مہم چلا کر عوام الناس کو ویکسین کی خوراک لینے کے لئے راغب کرے گی ساتھ ہی موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولیات سے محروم لوگوں کو ٹیکے کے لئے رجسٹر یشن کراکر انہیں ٹیکہ کاری سنٹر تک پہنچائی گی۔مہم کے کوآرڈینیٹر آصف اکرم نے کہا کہ اس عالمی وبا سے بچاو کا واحد راستہ دستیاب کورونا ویکسین کی ٹیکہ کاری ہے ۔اس تعلق سے کسی بھی قسم کی غفلت وتاخیر ہمارے لئے مہلک ثابت ہوسکتی ہے ۔ایک ایسے وقت میں جب ویکسین کے تعلق سے سماج میں کئی قسم کے شکوک وشبہات پیدا ہورہے ہیں ایس آئی او یوپی سنٹرول نے کورونا ویکسین سب کے لئے مہم منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔