اترپردیش: کورونا سے متاثرہ شخص کا علاج کرنے والا ڈاکٹر بھی متاثر

,

   

لکھنؤ: کنگ جارگ میڈیکل یونیورسٹی میں کینیڈا سے لوٹنے والے ایک کوروناو ائرس سے متاثرہ شخص کا علاج کرنے والے ایک ڈاکٹر بھی اس وائرس سے متاثر ہوگیا۔ مذکورہ ڈاکٹر اس مہلک وائرس کی روک تھام کیلئے بنائے گئے کمیٹی کے 15 ارکان میں سے ایک ہے۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔

ذرائع کے مطابق اچھی بات یہ رہی کہ دیگر 14 ڈاکٹرس کی بھی جانچ کی گئی پر ان کا منفی اثر پایا گیا۔ متاثرہ ڈاکٹر کے جسم میں اس وائرس کے مثبت پائے جانے کے بعد اس نے اپنی فیملی میں سے کسی ملاقات یا اپنے ہاسٹل کو روانہ نہیں ہوا تاکہ یہ وائرس نہ پھیل سکے۔