اترپردیش کے بلند شہر میں زہریلی شراب پینے سے پانچ لوگوں کی ہوئی موت

,

   

Ferty9 Clinic

اترپردیش کے بلند شہر ضلع کے سکندرآباد کے گاوں جیت گڑھی میں زہریلی شراب نے قہر برپا کیا ہے۔ یہاں زہریلی شراب پینے سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ 7 لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ کلیکٹر رویندر کمار نے بتایا کہ 16 لوگوں کا ڈائلسس کیا جارہا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ان سبھی نے گاوں میں ہی فروخت ہو رہی شراب خریدی تھی۔ اس معاملے میں تھانہ انچارج سمیت تین پولیس اہلکاروں کو ایس ایس پی نے معطل کردیا ہے۔ پانچ لوگوں کی موت کے بعد پورے گاوں میں کہرام مچا ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس سانحہ کے قصورواروں پر این ایس اے (NSA) لگانے کا حکم دیا ہے۔ اس درمیان، ڈی ایم رویندر کمار نے شروعاتی جانچ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص نے باہر سے شراب لایا تھا۔ شراب کی دوکانوں پر چھاپہ مارا جا رہا ہے..