لکھنؤ:اتر پردیش اقلیتی فلاح حج اوقاف کے کابینی وزیر دھرم پال سنگھ نے ریاست میں غیر منظور شدہ مدرسوں کی سروے کی تاریخ میں توسیع کی ہے۔ ریاستی کابینی وزیر نے 20 اکتوبر تک سروے کی تاریخ میں توسیع کی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سروے اور اس کی توسیع کا مقصد اقلیتی سماج کو ترقی مہیا کرانا اور نئے زمانے کے دھارے میں شامل کرنا ہے۔ اوقاف کے وزیر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ذریعے سروے کے اعداد و شمار 15 نومبر تک حکومتی انتظامیہ کو مہیا کرائی جائے