اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گوتم بودھ نگر حادثے میں ہونے والی 6 افراد کی موت پر رنج کا اظہار کیا

   

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو گوتم بدھ نگر میں ایک حادثے میں ہونے والی 6 اموات پر اظہار تعزیت کیا۔

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گوتم بود نگر ضلع کے ڈنکاؤڑ علاقے میں دھند کی وجہ سے ہونے والے سڑک حادثے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر سے ایک بیان کے مطابق خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا گیاہے اور مرنے والوں کی روح کی تسکین کےلیے دعا کی گئی ہے۔

اتوار کی شب پولیس نے بتایا کہ ڈنکاؤڑ میں اتوار کی رات ایک کار سڑک ٹکرانے اور نہر میں ڈوبنے کے بعد چھ افراد کی موت ہوگئی اور پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کے بعد تمام 11 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے ان میں سے چھ کو مردہ قرار دے دیا۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

وزیر اعلی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ زخمیوں کا مناسب علاج کریں۔

انہوں نے تمام ضلعی مجسٹریٹوں اور پولیس کے اعلی سپرنٹنڈنٹس کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع کے حادثہ زدہ علاقوں میں محفوظ گاڑیوں کی نقل و حرکت کے لئے تمام ضروری انتظامات کریں۔