نئی دہلی:ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے گرمی سے بے حال اترپردیش، بہار اور دہلی این سی آر سمیت کئی ریاستوں کیلئے اچھی خبر دی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو کہا کہ ان جگہوں پر جمعرات سے لو (ہیٹ ویو) ختم ہوجائے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ ان ریاستوں میں لوگوں کو گرمی سے راحت ملنے والی ہے ۔ دہلی این سی آر میں لوگوں کو پورے ہفتہ گرمی سے راحت ملنے کی امید ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ اگلے دو دنوں میں شمال مشرقی ریاستوں اور مغربی بنگال میں بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔ میدانی علاقوں میں 25 جون سے بارش کا الرٹ ہے۔ ان میں سے اتراکھنڈ میں 22 سے 26 جون تک، ہماچل پردیش میں 24 سے 26 جون تک، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی اور اتر پردیش میں 25 اور 26 جون کو کچھ علاقوں میں بارش ہونے والی ہے۔