ہتوڑ گڑھ ۔ 7 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹمٹا گاؤں میں ہفتہ کے دن بادل کے پھٹ پڑنے سے ایک معمر آدمی ہلاک اور اس خاندان کے دیگر دو عورتیں زخمی ہوگئیں۔ موسلادھار اور لگاتار بارش کے بعد بادل پھٹ پڑنے پر 60 سالہ رام سنگھ کی مقام واردات پر ہی موت واقع ہوگئی ۔ 55 سالہ دھنی دیوی اور 70 سالہ چندر دیوی زخمی ہوگئیں۔ پولیس اور راحتی امور انجام دینے والی ایجنسی کے علاوہ مقامی عوام نے لوگوں کو بچانے کی فوری کارروائی شروع کر دی۔