دہرادون: اترکھنڈ کے ضلع پیتھوراگڑھ میں چین کے ساتھ حقیقی خط قبضہ (ایل اے سی) سے تقریباً 65 کیلو میٹر دور ایک بریج منہدم ہوگیا۔ یہ واقعہ پیر کو پیش آیا، جب بریج پر بھاری سامان کے ساتھ ٹرک پہنچا۔ بریج اتنا وزن برداشت نہیں کرپایا اور ندی میں گر گیا۔ اس کے ساتھ بھاری سامان سے لدا ٹرک بھی گرگیا ۔ ٹرک ڈرائیور اور آپریٹر زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ ڈرائیور نے ورکرس کی جانب سے وارننگ کے باوجود پل پار کرنے کی کوشش کی ۔ ورکرس نے متنبہ کردیا تھا کہ موجودہ حالت میں یہ پل ٹرک کا وزن برداشت نہیں کرپائے گا۔