اتم کمار ریڈی نے زیر تعمیر ہاوزنگ کالونی کا معائنہ کیا

   

حضور نگر اور کوداڑ میں ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ

حیدرآباد۔/9 جون، (سیاست نیوز) وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی نے رکن اسمبلی کوداڑ پدما وتی ریڈی کے ہمراہ حضورنگر اور کوداڑ اسمبلی حلقہ جات میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں مقامی عوامی نمائندے بھی شریک تھے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ لوک سبھا چناؤ کے انتخابی ضابطہ اخلاق کے سبب 70 دن تک ترقیاتی کام انجام نہیں دیئے جاسکے۔ اتم کمار ریڈی نے حضور نگر میں زیر تعمیر ہاؤزنگ کالونی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عہدیداروں اور مقامی عوامی نمائندوں سے خواہش کی کہ معیاری کاموں کے ساتھ کالونی کی تعمیر کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ لوک سبھا چناؤ میں نلگنڈہ کے کانگریس امیدوار کو حضور نگر اسمبلی حلقہ میں 1.06 لاکھ ووٹوں کی اکثریت حاصل ہوئی جبکہ کوداڑ اسمبلی حلقہ میں 97 ہزار کی اکثریت حاصل ہوئی۔ مقامی قائدین نے اتم کمار ریڈی کو تہنیت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں سنجیدہ ہے اور پانچ وعدوں پر عمل آوری کا آغاز ہوچکا ہے۔ اب جبکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندیاں ختم ہوگئیں حکومت ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دے گی۔1