اتوار کو ٹولی چوکی میں رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

   

لڑکے اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے ، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد کے ٹولی چوکی میں 117 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 18 ستمبر صبح 10 تا 4 بجے شام ایس اے ایمپریل گارڈن میں منعقد ہوگا ۔ جہاں والدین آسانی کے ساتھ رشتے شادی طئے کرسکتے ہیں ۔ سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام پروگرام کا سلسلہ جاری ہے ۔ پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے جب کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد معین الدین پروپرائٹر ایس اے ایمپریل گارڈن ٹولی چوکی شرکت کریں گے ۔ اس پروگرام میں گذشتہ کے پروگرامس کی طرح والدین کی سہولت کے لیے میڈیسن ، انجینئرنگ ، پوسٹ گریجویشن ، گریجویشن ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، عالم ، حافظ ، فاضل ، عقد ثانی ، تاخیر سے شادی کے علاوہ معذورین کے لیے موزوں رشتے ان کاونٹرس پر دستیاب رہیں گے ۔ اس لیے لڑکوں اور لڑکیوں کی نشاندہی اور موزوں رشتے کے بتلانے کے لیے ادارہ نے ان کاونٹرس پر تجربہ کار والینٹرس کو رکھا ہے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے ساتھ بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کی کاپیز ضرور رکھیں۔ کمپیوٹر سیکشن سے سہولت دی گئی ہے کہ جن والدین نے آن لائن رجسٹریشن کروایا ہے وہ استفادہ حاصل کرسکتے ہیں اور جنہوں نے آن لائن رجسٹریشن نہیں کروایا ہے ان کے لیے سہولت مہیا کی گئی ہے ۔ رجسٹریشن فیس 500 روپئے رکھی گئی ہے ۔ دو بہ دو پروگرام کا راست ٹیلی کاسٹ یو ٹیوب ، فیس بک ، سیاست ٹی وی سے کیا جائے گا ۔ اس پروگرام میں پہنچنے والوں کے لیے ضروری ہے ماسک ساتھ رکھیں ۔ مزید تفصیلات کوآرڈینٹر پروگرام جناب خالد محی الدین اسد کے راست یا فون نمبرات 9848004353 ۔ 9391160364 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔