ممبئی : بالی ووڈ ایکشن ہیرو سنیل شٹی کی بیٹی اتھیا شٹی کی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول کے ساتھ شادی کے چرچوں کے درمیان ان کے تحائف کی فہرست بھی منظر عام ٖپر آئی ہے ۔ اداکارہ نے جو عروسی جوڑا پہنا اس کی تیاری میں 416دن لگے جب کہ انہیں 50کروڑ روپئے کا لکژری اپارٹمنٹ تحفہ میں دینے کے علاوہ آڈی اور بی ایم ڈبلیو کاریں شامل ہیں ۔ آڈی کار کی قیمت ایک کروڑ64 لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے جب کہ انہیں ایک 30لاکھ کی گھڑی بھی تحفہ میں دی گئی ہے ۔ بی ایم ڈبلیو کار کی قیمت 17لاکھ ہے جب کہ دھونی نے انہیں 80لاکھ کی اسپورٹس بائیک تحفہ میں دی ہے۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان نے اپنے دوست سنیل شٹی کی بیٹی کو بالی ووڈ میں متعارف کروایا ہے تاہم انہیں سرفہرست اداکاروں کا ہنوز مقام نہیں ملا ہے ۔ دوسری جانب شوہر کے ایل راہول ہندوستانی ٹیم کے اہم ستون تصور کئے جاتے ہیں ۔