اجرت کی رقم منظوری کیلئے ضامن روزگار مزدوروں کی نمائندگی

   

کیرامیری: کیرامیری منڈل کے بزرگ کیری کے ضامن روزگار کے مزدوروں کی جانب سے کیرامیری کے

MPP

پی موتی رام کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوے ضامن روزگار کے تحت کیے گئے کاموں کی رقم منظور کرانے کی اپیل کی گئی تفصیلات اور ضامن روزگار کے مزدوروں کے مطابق بزرگ کیری میں کئی ماہ قبل ضامن روزگارکے تحت مزدوروں کے ذریعہ انجذابی گڑھے اور دیگر ترقیاتی کاموں کی تکمیل کرائی گئی لیکن اس کام کی تکمیل ہوکر کئی ماہ کاعرصہ گزجانے کے باوجود ان مزدوروں کی مزدوری کی رقم منظور نہیں کی گئی جس پر

MPP

نے ان مزدوروں کو مثبت میں جواب دیتے ہوے اس مسئلہ سے متعلق رکن اسمبلی آصف آباد سے رجوع ہوکر جلدازجلد ان کے رقم کی منظوری کے لیے کوشش کرنے کا تیقن کیا ۔

22سالہ نوجوان کی خود کشی
گلبرگہ 22جولائی : شہر گلبرگہ کے جگت تالاب میں کل ایک نوجوان نے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی ۔ یہ 22سالہ نوجوان پرکاش ولدبنڈے اپا ماڈیال وجئے نگر کالونی گلبرگہ کا ساکن تھا ۔ اس کے افراد خاندان کا کہنا ہے کہ ڈگری کی تکمیل کے بعد یہ نوجوان شدیدڈپریشن کا شکار تھا اور مایوسی کے عالم میں ہی اس نے خود کشی کی ہے ۔بہمنی پورہ پولیس اسٹیشن گلبرگہ میںمعاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ تحقیقات جاری ہیں ۔