اجمیر درگاہ کے سربراہ نے پاکستان میں مندر پر حملے کی مذمت کی

,

   

جے پور: اجمیر درگاہ کے روحانی سربراہ زین العابدین علی خان نے جمعہ کے روز پاکستان میں ایک مندر پر حملے کی مذمت کی۔ خان نے کہا ، مجھے شدید تکلیف ہے اور میں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہمارے ہندو بھائیوں کے مذہبی مقام کو نقصان پہنچانے کے غیر قانونی اور غیر اسلامی اقدام کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا ، میں حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ محض ایک کاسمیٹک کاروائی نہیں بلکہ مجرموں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے۔خان نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ دنیا کے بہت سے حصوں میں مذہبی عدم رواداری پائی جارہی ہے۔

YouTube video

انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ اس قسم کے معاملات پر سختی سے نمٹنے کے لئے ایک مناسب فورم پر بین الاقوامی قانون پاس کریں۔بدھ کے روز پاکستان میں ایک ہجوم نے ایک مندر پر حملہ کیا۔