اجمیر: راجستھان کے اجمیر ڈویژن کے سب سے بڑے جواہر لال نہرو اسپتال میں آکسیجن سپلائی متاثر ہونے سے کورونا کے دو مریضوں کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔موصولہ اطلاع کے مطابق ، جمعہ کے روز رات تقریبا ساڑھے بارہ بجے اسپتال کے کوڈ وارڈ (ٹروما) میں داخل مریضوں کی آکسیجن سپلائی میں خلل پیدا ہوگیا۔ وارڈ کے قریب آکسیجن پلانٹ سے سینٹرل لائن تک سپلائی میں خلل پڑنے سے ریضوں کی حالت بگڑ گئی جس کی وجہ سے ڈیڑھ بجے اسپتال میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ تیماردار نے بھاگ کر متبادل سلنڈروں کے ذریعے مریضوں کو راحت دی ، لیکن اس دوران بدقسمتی سے دو مریض دم توڑ گئے ۔