اجمیر میں سینئر اساتذہ بھرتی امتحان کے امیدواروں کا احتجاجی مظاہرہ

   

اجمیر : راجستھان کے اجمیر میں آج راجستھان بے روزگار فیڈریشن کے بینر تلے سینئر اساتذہ بھرتی امتحان-2018 سے وابستہ امیدواروں نے امتحان کے نتائج جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پبلک سروس کمیشن ہیڈ کوارٹر کے باہر مظاہرہ کیا۔کمیشن کے باہر پابندی کے احکامات عائد کے جانے کے باوجود پوری ریاست سے تعلیم یافتہ بے روزگار امیدواروں کی ایک بڑی تعداد ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے کمیشن اور حکومت کو بیدار کرنے کا کام کیا۔ انہوں نے امتحانات کے نتائج کے اجراء کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ مظاہرے کے بعد پانچ اراکین کے وفد نے کمیشن کے چیئرمین کے نام ایک یادداشت پیش کی اور نتائج جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ امیدواروں نے متنبہ کیا کہ اگر اب بھی کمیشن نے ان کے مطالبات پر کوئی مثبت فیصلہ نہیں کیا تو وہ بھوک ہڑتال کریں گے ۔