اجمیر :راجستھان میں ریاستی حکومت نے ریاست میں 8 ستمبر کو جین برادری کے مذہبی پریوشن تہوار اور 17 ستمبر کو اننت چتردشی کے موقع پر مذبح خانوں اور گوشت مچھلی کی دکانوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ آٹونومس گورننس محکمہ کے ڈائریکٹر اور جوائنٹ سکریٹری سریش کمار اولا نے 8 ستمبر کو پریوشن تہوار اور سموتسری اور 17 ستمبر کو اننت چتردشی کے موقع پر مذبح خانوں اور گوشت ومچھلی کی دکانوں کو بند رکھنے کا حکم دیا۔یہ حکم ریاست کے تمام شہری اداروں کو بھیج دیا گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ دگمبر جین برادری کے 8 ستمبر سے 10 لکشن دگرم پریوشن شروع ہورہے ہیں، جو 17 ستمبر اننت چتردشی تک جاری رہیں گے ۔ 8 ستمبر کو شویتامبر جین سماج کی سموتساری بھی رہے گی۔