اجمیر: راجستھان میں کورونا متاثر ٹریفک پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل کی اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد موت ہو گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل نریندر سنگھ (57) کی جمعرات کو اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد انھیں جواہر لعل نہرو اسپتال لایا گیا لیکن بچایا نہیں جا سکا۔ مسٹر نریندر نے گذشتہ 16 اپریل کو کورونا ویکیسن لگوائی تھی۔ اس کے بعد صحت خراب ہونے کے بعد انہوں نے 27 اپریل کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا’ جس کے اگلے دن آئی رپورٹ میں ان کے پوزیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی۔