!اجودھیا تنازع : سپریم کورٹ میں اہم سماعت آج، ثالثی پر ہو سکتا ہے فیصلہ

,

   

اجودھیا تنازعہ میں ثالثی کے مسئلے پر جمعہ کے روز سپریم کورٹ میں اہم سماعت ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل بدھ کے روز سپریم کورٹ کی پانچ رکنی آئینی بینچ نے سبھی فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد ثالثی کے لئے نام بتانے کو کہا تھا۔ سماعت کے دوران جسٹس بوبڈے نے کہا تھا کہ اس معاملہ میں ثالثی کے لئے ایک پینل کی تشکیل کی جانی چاہئے۔

ہندو مہا سبھا ثالثی کے خلاف ہے جبکہ نرموہی اکھاڑا اور مسلم فریق ثالثی کے لئے راضی ہیں۔ مسلم فریق نے عدالت میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ ہی طے کرے کہ بات چیت کیسے ہو؟

سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ہوئی سماعت میں کہا تھا کہ اس کا ماننا ہے کہ اگر ثالثی کا عمل شروع ہوتا ہے تو ہونے والی پیش رفت پر میڈیا رپورٹنگ پر پوری طرح سے پابندی ہونی چاہئے۔ عدالت نے کہا تھا کہ یہ کوئی گیگ آرڈر( نہ بولے دینے کا حکم) نہیں ہے بلکہ مشورہ ہے کہ رپورٹنگ نہیں ہونی چاہئے۔