رائے پور ۔ 12 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر چھتیس گڑھ اجیت جوگی کی حالت کافی نازک ہے اور انہیں بدستور وینٹی لیٹر کی مدد لینا پڑرہا ہے ۔ ڈاکٹروں نے آج کہا کہ 74سالہ جوگی کی اعصابی سرگرمیاں لگ بھگ صفر ہوچکی ہے اور وہ کوما میں ہیں ۔ ڈاکٹروں نے آڈیو تھراپی شروع کرتے ہوئے انہیں ان کے پسندیدہ گیت ایئر فون کے ذریعہ سنارہے ہیں ۔ جوگی کو شری نارائنا ہاسپٹل میں 9مئی کو شریک کرایا گیا تھا جب وہ قلب پر حملہ سے دوچار ہوئے اور تنفسی مسائل بھی پیش آرہے تھے ۔ بتایا گیا کہ جوگی کی سانس کی نالی میں املی کا بیج اٹک گیا ہے۔