اجیت ڈوول کی ماسکو میں روسی سلامتی کونسل کے سربراہ سے ملاقات

,

   

روسی صدر پوٹین کا عنقریب دورہ ہند‘دونوں ممالک کے درمیان خاص رشتہ

ماسکو۔7؍اگست ( ایجنسیز) ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے آج ماسکو میں روسی سلامتی کونسل کے سربراہ سرگئی شوئیگو سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف باہمی امور خاص طور پر سیکوریٹی اور دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ اجیت ڈوول روس کے دورہ پر ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہندوستان کا روس کے ساتھ خاص اور طویل رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان اعلیٰ سطحی تعلقات تھے اور ان مصروفیات نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ این ایس اے نے یہ بھی کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن جلد ہی ہندوستان کا دورہ کریں گے اور اس کی تاریخیں تقریباً طے ہو چکی ہیں۔ تاہم اس دورے کے بارے میں کوئی خاص تاریخ یا ٹائم لائن نہیں بتائی گئی ہے۔